Monday, June 12, 2017

Birth Anniversary of Mola Ali a.s Celebrated in Kargil.

      Birth Anniversary of Mola Ali a.s Celebrated in Kargil.


جشن ولادت امام المتقین ، امیر المومنین ، مرتضی، اسد اللہ، ید اللہ، نفس اللہ، حیدرکرار، نفس رسول و ساقی کوثر علی ابن ابو طالب علیہ السلام کے مبارک موقع پر انجمن جمعیت العلما اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام آحاطہ حوزہ علمیہ مدرسہ اثنا عشریہ کرگل ميں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس ميں ضلع کے مختلف علاقوں سے آۓ سینکڑوں عقیدت مند اور عشیقان مولا علی علیہ السلام نے مولا امام زمانہ (عج) کے خدمت میں انکے جد امجد کے ولادت باسعادت کے مبارک یوم پر ہدیہ تریک و تہنیت پیش کی۔ محفل کا آغاز طلاب حوزہ علمیہ مدرسہء اثنا عشریہ کرگل نے طلاوت کلام پاک کی جس کے بعد تقاریر اور قصیدہ خوانی و منقبت در شان مولا علی علیہ السلام
کا  شروع ہوا۔ 

 مقررین میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراھم خلیلی ، طلاب حوزہ علمیہ مدرسہ اثنا عشریہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی وزیری، محمد حسن ہندرمان، حجت الاسلام والمسلمین آقائ شیخ اسحاق بابائی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی علمی اورصدر انجمن جمعیت العلما اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر المھدی محمدی کے نام قابل زکر ہیں ۔ 

مقررین نے اپنے تقاریر میں مولا کائنات علی ابن ابو طالب علیہ السلام کے فضائل بیان کئے اور اس  مبارک دن پر تفصیل سے روشن ڈالی اور ساتھ ہی لوگوں کو تلقین  کیا کہ وہ مولا علی علیہ السلام کے دکھاۓ ہوۓ راستوں پر چلنے کی کوکش کریں اور مولاۓ کائنات کے پاک زات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں ۔ محفل میں نظامت کے فرائض حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہم خلیلی نے انجام دۓ۔ آخرمیں دعایہ کلیمات کے ساتھ محفل اختتام پزیر ھوا۔











No comments:

Post a Comment